add

تیمم کاطریقہ اور غیر مقلدین کا دھوکہ


فقہ حنفی میں تیمم کا طریقہ اور غیر مقلدین کا دھوکہ و فریب

غیر مقلدین نے فقہ حنفی میں تیمم کے طریقہ پہ اعتراض کرتے ہوئے ہدایہ کا حوالہ دیا ہےاورغیر مقلدین کا دعوی ہے کہ فقہ حنفی کا یہ مسئلہ حدیث کے خلاف ہے لیکن ہمیشہ کی طرح غیر مقلدین نےیہ مسئلہ بیان کرتے ہوئےخیانت کی اور ہدایہ کی ادھوری عبارت نقل کی۔

ہدایہ میں اس عبارت کے بعد آگے دلیل دی گئی ہے کہ یہ نبی کریم ﷺ کی حدیث سے ثابت ہے جس بات کو غیر مقلدین کبھی پیش نہیں کرتے اور ادھوری عبارت پیش کرتے ہیں۔ فقہ حنفی کا یہ مسئلہ احادیث سے ثابت ہے.

یہ مسئلہ صرف احناف کا نہیں ہے بلکہ امام مالکؒ اور امام شافعیؒ نے بھی تیمم کا یہی طریقہ بیان کیا ہے۔

امام ترمذی ؒ نے ترمذی شریف میں اور غیر مقلدین کے عمران ایوب لاہوری نے اپنی کتاب میں تسلیم کیا ہے کہ تیمم میں 2 ضربوں کا مسئلہ ابن عمر رضی اللہ، حضرت جابر رضی اللہ، امام مالکؒ، امام شافعیؒ،سفیان ثوریؒ،امام ابراہیمؒ اور امام حسن بصریؒ کا بھی یہی مسئلہ ہے۔(فقہ الحدیث،جلد 1 صفحہ 265،266)(ترمذی شریف، کتاب الطھارۃ، باب ماجاء فی التیمم)

تو غیر مقلدین سے گزارش ہے کہ امام ابو حنیفہؒ اور احناف کے ساتھ ساتھ امام مالک ؒ، امام شافعیؒ، امام سفیان ثوریؒ، حسن بصریؒ ابن عمر رضی اللہ پہ بھی اس مسئلہ پہ حدیث کی مخالفت کا فتوی لگائیں۔



DIFAEAHNAF دفاع احناف

کوئی تبصرے نہیں :

ایک تبصرہ شائع کریں