پانچویں ۵ آیت :۔
قیامت کے دن جب کافر دوزخ میں آگ کے شعلوں میں جل رہے ہوں گے تو اُس وقت کی ان کی بات اللہ تعالی نقل کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں ۔
وقالوا لو کنا نسمع او نعقل ما کنا فی اصحاب السعیر [پ ۲۹ الملک ۱۰]
اور کہیں گے اگر ہم ہوتے سنتے یا سمجھتے تو نہ ہوتے دوزخ والوں میں
حضرت شاہ عبدلعزیز محدث دہلوی ؒ [المتوفی ۱۲۳۹ھ ] اس کی تفسیر میں ارقام فرماتے ہیں کہ

و بعضے از مفسرین نسمع را بر تقلید و نعقل را بر تحقیق و اجتہاد حمل نمودہ اند کہ ہر دو راہ نجات اند الخ [ تفسیر عزیزی پارہ تبارک ص ۱۳ مطبع محمدی لاہور]
بعض مفسرین کرام نے نسمع کو تقلید پر اور نعقل کو تحقیق و اجتہاد پر حمل کیا ہے کہ یہ دونوں نجات کے ذریعے ہیں ۔
بعض مفسرین کرام نے نسمع کو تقلید پر اور نعقل کو تحقیق و اجتہاد پر حمل کیا ہے کہ یہ دونوں نجات کے ذریعے ہیں ۔
اور حضرت مولانا محمد عبد الحق حقانی ؒ [ المتوفی۱۳۳۶ھ] اس کی تفسیر میں تحریر فرماتے ہیں کہ
پس انسان کی فلاح کے دو ہی طریق ہیں اول اور آسان یہ کہ کسی ناصح اور ہادی کی بات سن کر مان لے یہ تقلید کا مرتبہ ہے اور قران مجید نے اس آیت میں اسی کو مقدم کیا ۔ دوم یہ کہ خود عقل سلیم سے غور و تدبر کرے یہ اجتہاد کا مرتبہ ہے پھر جس کو دونوں باتیں نصیب نہ ہوں تو اس کے برباد ہونے میں کیا شک ہے ؟ [تفسیر حقانی ص ۱۴۹ ج ۹]
اور حکیم الامت حضرت مولانا تھانوی ؒ [المتوفی ۱۳۶۳ھ] اپنے ایک وعظ میں سورہ ملک کی اسی آیت کریمہ کی تفسیر اور تشریح میں فرماتے ہیں کہ
اس آیت میں اسی کے متعلق ارشاد ہے نسمع میں تقلید اور نعقل میں تحقیق کو ذکر فرمایا ہے پس معلوم ہوا کہ دوزخ سے بچنے کے دو طریق ہیں یا تو تقلید ہو یا تحقیق ہو [دعوات عبدیت جلد پنجم دوسرا وعظ طریق النجاۃ ص ۸ جمال پرنٹنگ ورکس دہلی]

ظاہر بات ہے کہ علم نہ ہونے کی وجہ سے تحقیق تو ہو نہیں سکتی اور اگر تقلید بھی نہ ہو تو ہلاکت اور بربادی کے سوا کیا ہاتھ آسکتا ہے ؟۔۔۔
سوچ لو راہ میں خود کو پریشان نہ کرنا راستہ زیست کا کہتے ہیں کہ ہموار نہیں
سوچ لو راہ میں خود کو پریشان نہ کرنا راستہ زیست کا کہتے ہیں کہ ہموار نہیں
حضرات ! تقلید اور اتباعِ شرعی کے اثبات پر مقلدین کے پاس اور بھی بعض آیات موجود ہیں لیکن ہمیں چونکہ تقلید اور اتباع ِ سلف کے دلائل اور براہین کا احصاء مقصود نہیں۔ بلکہ ہماری غرض صرف اتنی ہے کہ جہاں ان کے اور دلائل ہیں۔وہاں قران کریم کی یہ آیات بھی ہیں ۔ تو ایسے قطعی دلائل کے ہوتے ہوئے مقلدین حضرات کی تکفیر ، تفسیق اور تجہیل کتنا جرم عظیم ہے ۔ اور قران کریم کا کس طرح صاف انکار ہے ۔ دل تو چاہتا ہے کہ ہم اور بھی آیات کریمات اور ان کی تفسیر جمہور اہلسنت سے پیش کریں کیونکہ نگاہیں ان پہ پڑتی ہیں کہ کن سے کچھ تعلق ہو
محبت کی نظر سے ہر بشر دیکھا نہیں جاتا
لیکن ہم نے چونکہ بعض احادیث پیش کرنے کے بعد فریق ثانی کے اعتراضات کے جوابات بھی عرض کرنے ہیں اس لیے ہم اس باب کو اسی بحث پر ختم کرتے ہیں۔
محبت کی نظر سے ہر بشر دیکھا نہیں جاتا
لیکن ہم نے چونکہ بعض احادیث پیش کرنے کے بعد فریق ثانی کے اعتراضات کے جوابات بھی عرض کرنے ہیں اس لیے ہم اس باب کو اسی بحث پر ختم کرتے ہیں۔
DIFAEAHNAF دفاع احناف
کوئی تبصرے نہیں :
ایک تبصرہ شائع کریں